the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اورنگ آباد:(اعتماد نیوز)گزشتہ رات اورنگ آباد ضلع کے کئی مقامات پر بے موسمی بارش ہوئی اور بجلی گرنے سے دو افراد جھلس گئے جن میں ایک آٹھ مہینے کا بچہ بھی شامل ہے ۔ یکم تا ۵؍ مارچ بے موسمی بارش ہونے کا اندازہ محکمہ موسمیات نے لگایا تھا جو صحیح ثابت ہوا اور گزشتہ شام دیگر کئی مقامات سمیت اورنگ آباد ضلع میں بھی تیز ہواؤں کے جھوکے چلے ، اور بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑکڑاہٹ کے ساتھ بے موسمی بارش ہوئی ۔ضلع انتظامیہ کے کنٹرول سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ شب اورنگ آباد ضلع میں ۷۲ء۸؍ فیصد بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اورنگ آباد تعلقہ میں ۱۰ء۱؍ ملی میٹر بارش ہوئی ، پٹن تعلقہ میں ۹۰ء۰؍ ملی میٹر ، سلوڑ تعلقہ میں ۸۸ء۱؍ ، ملی



میٹر ، کنڑ تعلقہ میں ۳۱ء۳؍ ، ملی میٹر ، گنگا پور تعلقہ میں ۳۳ء۱؍ ، ملی میٹر ، اور ویجاپور تعلقہ میں سب سے کم ۲۰ء۰؍ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بار ش کے دوران گنگا پو رتعلقہ میں واقع ہرسول گارڈن علاقے میں بجلی گرنے سے نندو ساڑونکے نامی شخص کے علاوہ ویراٹ ارون ساڑونکے نامی ایک ۸؍ مہینے کا بچہ بھی جھلس گیا ۔، ان دونوں متاثرین کو علاج کیلئے ایک سرکاری دواخانے میں شریک کیا گیا ہے ۔ اسی طر ح بلڈانہ ضلع کے دیولگھاٹ میں شیخ سلطان شیخ زین الدین عمر ۱۶؍ سال دسویں کا امتحان دینے کے بعد گھر آرہا تھا راستے میں بجلی گرنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ اسی طرح شیخ سہیل شیخ ایوب ۱۲؍ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.